دینی تعلیمی بورڈ اور جمعیۃعلماء مہاراشٹر
جمعیۃعلماء ہند کے زیر انتظام دینی تعلیمی بورڈ کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے 2017میں ریاست کے علاقہ ودربھ اور خٓندیش کے کچھ پسماندہ اور ناخواندہ گاؤن اور قصبات کا سروے کرایا تھا،اور اس رپورٹ کی روشنی میں صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ مہاراشٹر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا علاقہ ودربھ میں دورہ ہوا اور اول مرحلہ میں مکاتب و مساجد کے لئے ائمہ و اساتذہ کی تقرری کی منظوری دی جو عمل میں آئی۔فی الحال جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دینی تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی علاقہ ودربھ کے گاندھی گرام،آکوٹ
رونولہ،آکوٹ
بروڈا،تلہارا
اکلی،سنگرامپور
منڈگاؤں،آکوٹ
امراء پلاٹ،آکوٹ
شانور،آکوٹ
چیتا کیمپ،ممبئی
میں شبینہ و صباحی مکاتب چل رہے ہیں۔