Qaumi Yakjehti Conference, Bhiwandi

Prashuram Taware Stadium, Maulana Arshad Madani D.B.

Qaumi Yakjehti Conference, Nagpur

5th Soobai Qaumi Yakjehti Conference, at Kastur Chand Park, Nagpur

Relief at Ambad District, Nashik

After Muncipal Corporation’s Demolition Action

Relief at Rafee Nagar Govandi, Mumbai

Aatishzadgi Mutaasreen Ke Liye

Relief at Beed,

Sailaab Mutasreen Ke Liye Relief

مقدمات

 مقدمات   جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء ہند کی رہنمائی اور نگرانی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا”لیگل سیل“ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے مسلسل اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،اور اس شعبہ نے اپنی کامیاب جد و جہد سے یہ بات عیاں کردی ہے کہ ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسا کر جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے،جس کا ثبوت یہ ہے کہ رہ رہ کر اعلیٰ عدالتوں سے ان نوجوانوں کو باعزت رہائی حاصل ہوتی جارہی ہے۔لیگل سیل جمعیۃ علماء ہند کی روایت کے مطابق بلا کسی تفریق و امتیاز کے خواہ وہ مذہب و مسلک کی بنیاد پر ہو یا زبان و علاقہ کی بنیاد پر،سارے ہندوستانیوں کے لئے بشرطیکہ ان کا کیس جائز ہو،اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔اس شعبہ میں ہمہ وقتی دو وکلاء خدمات انجام دیتے ہیں اور ملک کے ممتاز اور نامور وکلاء کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں،اوراس پورے شعبہ کی نگرانی الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب فرماتے ہیں۔اس وقت لیگل سیل جن مقدمات کو قانونی امداد فراہم کررہا ہے اس کی تفصیل دیکھنے  کے لئے حسب ذیل لنک پر کلک کریں۔

نچلی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات 
 ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمات 
 سپریم کورٹ میں زیر سماعت 
 پولس افسران اور حکومت کے خلاف دائر مقدمات 
 ضمانت پر رہا شدہ ملزمین کی تفصیلات 
 باعزت رہا شدہ ملزمین کی تفصیلات  

مذکورہ بالا مقدمات(سیشن کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک) کی جمعیۃ علماء مہاراشٹر”لیگل سیل“ کی جانب سے پیروی کرنے والے معزز وکلاء حضرات