قومی یکجہتی کانفرنس
یہ ایک مسلمہ صداقت ہے کہ جمعیۃعلماء ہند کے اکابر کی پیہم اور مخلصانہ جد و جہد کے نتیجے میں ہندوستان کا سیکولر آئین مرتب ہوا،جس کی بدولت ملک کے ہر چھوٹے بڑے،کالے گورے؛ہندو مسلم،سکھ عیسائی غرض ہر شخص اور ہر طبقہ کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ملک کے کموجودہ منظر نامء میں جب کہ فرقہ پرستی کا راگ الاپنے والوں کو اقتدار حاصل ہوگیا ہے،اور انہوں نے نہایت عیاری کے ساتھ مذہبی خطوط کی بنیاد پر ملک کی سیکولر طاقت کو منتشر کردیا اور یہاں کے حکمراں بن بیٹھے،ایسے موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے فرقہ وارانہ خیر سگالی کے جذبات کو پروان چڑھانے کی غرض سے قومی یک جہتی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
قومی یکجہتی کانفرنس بمقام لکڑا والا کمپاؤنڈ،کرلا،ممبئی *
16/جنوری 2015
قومی یکجہتی کانفرنس بمقام لاء کالج،بارسی روڈ،بیڑ *
10/دسمبر 2015
قومی یکجہتی کانفرنس بمقاماعظم کیمپس،پونے *
18/ فروری 2016
قومی یکجہتی کانفرنس بمقام عقب نیشنل اردو ہائی اسکول،چالیس گاؤں *
روڈ،دھولیہ 20/ اکتوبر 2016
قومی یکجہتی کانفرنس بمقام کستور چند پارک،ناگپور *
16/ مارچ 2017