جمعیۃ علماء مہاراشٹر مدارس عربیہ کے لئے پورے سال تصدیق نامہ کے اجراء کا کام انجام دیتی ہے، بطور خاص ماہ شعبان المعظم میں مدارس دینیہ کی تصدیقات کا دائرہ بہت وسیع ہو جاتا ہے اور ملک کے کونہ کونہ سے مدارس دینیہ کے نمائندے اور سفراء تصدیقات کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔ اور بحمد اللہ ملت اسلامیہ ان تصدیقات کو عزت و اعتبار کی نظر سے دیکھتی ہے۔اس نظام کو زیادہ بہتر اور صحیح ڈھنگ سے انجام دینے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے حسب ذیل ضابطہ مقرر کیا ہے۔
ہدایات بابت اجراء تصدیق نامہ
دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) امام باڑہ کمپاؤنڈ، ممبئی مکرمی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مدارس عربیہ کے عمومی تعاون کے لئے ضروری دستاویزات
جمعیۃ علماء (ارشد مدنی) ضلعی ؍صوبائی یونٹ کے تازہ ترین تصدیق نامہ کی اصل کاپی، جس میں مجموعی و اقامتی طلبہ کی تعداد اورتدریسی و غیر تدریسی عملہ کی تعداد(لفظوں میں بھی) لازماً تحریر ہو۔
مدرسہ یا( جس ٹرسٹ یا سوسائٹی کے زیر انتظام مدرسہ چل رہا ہے ) کے رجسٹریشن اور بائی لاج؍ دستور العمل کی مکمل کاپی۔(ٹرسٹ کا عوامی ٹرسٹ ہونا ضروری ہے)
معتبر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی یک سالہ (یکم اپریل تا ۳۱؍مارچ ) آڈٹ رپورٹ يو-ڈي-آي-اين نمبر کے ساتھ
بنام مدرسہ ؍ ٹرسٹ کل اراضی کی ملکیت نقل(رجسٹری نقل؍7/12اُتارا ) نوٹ :وقف یا ہبہ کی صورت میں رجسٹری ہونا لازمی ہے۔(نوٹ : پراپرٹی کا مدرسہ یا ٹرسٹ کے نام رجسٹری ہونا لازمی ہے)
بینک پاس بک یا اسٹیٹمنٹ کاپی
مائندہ؍سفیر کا فوٹووالا سفارت نامہ ، فوٹو پر مدرسہ کی مہر اور دستخط مہتمم ،محولہ رسیدات کے نمبر،میعادسند اور حلقہ کار کا لازماًاندراج ہو۔
نمائندہ ؍سفیر کے شناختی کارڈ کی کاپی ،اور پاسپورٹ سائز فوٹو
نمونہ فارم پر جمعیۃ علماء کے ضلعی ؍ صوبائی صدر یا سکریٹری کی مہر ودستخط
(مہر و دستخط والے فارم کی اصل کاپی)
مدارس عربیہ کے عمومی تعاون کے لئے ضروری دستاویزات (برائے تجدید)
جمعیۃ علماء (ارشد مدنی) کی ضلعی یا صوبائی یونٹ کے تازہ ترین تصدیق نامہ کی اصل کاپی ،جس میں مجموعی و اقامتی طلبہ کی تعداد اورتدریسی و غیر تدریسی عملہ کی تعداد(لفظوں میں بھی) لازماً تحریر ہو۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تصدیق نامہ کی اصل کاپی۔
معتبر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی یک سالہ (یکم اپریل تا ۳۱؍مارچ ) آڈٹ رپورٹ يو-ڈي-آي-اين نمبر کے ساتھ
نمائندہ؍سفیر کا فوٹووالا سفارت نامہ ، فوٹو پر مدرسہ کی مہر اور دستخط مہتمم ،محولہ رسیدات کے نمبر میعادسند اور حلقہ کار کا لازماًاندراج ہو۔
نمائندہ ؍سفیر کے شناختی کارڈ کی کاپی ،اور پاسپورٹ سائز فوٹو۔
٭ سہولت کے لیے سفر سے قبل بذریعہ ڈاک یا دستی مطلوبہ دستاویزات جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر کو بھیجیں ۔
ای میل یا واٹس کے ذریعہ بھیجا گیا دستاویزات قبول نہیں کیا جائے گا ۔
٭ متعدد کاپی کے حصول کے لیے پیشگی دفتر کو تحریر ی درخواست دیں ، منظوری کے بعد ہی سفر کریں۔
٭کسی بھی مدرسہ کو ایک سال کے عرصہ میں صرف ایک دفعہ ہی تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا ۔
٭نمائندہ ؍ سفیر نے مدرسہ تبدیل کرلیا ہے تو سابقہ مدرسہ سے سبکدوشی کا منظور شدہ استعفیٰ نامہ اور جدید مدرسہ میں تقرری کا پروانہ بھی لانا ہوگا۔
٭مدرسہ نے از خود نمائندہ ؍ سفیر تبدیل کردیا ہے تو سابقہ سفیر کے نام جاری کی گئی اصل تصدیق کے ساتھ نئے سفیر کی وضاحتی تحریر دینی ہوگی ۔
٭انتظامی امور میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی صورت میں نمونہ فارم کو پُر کروا کر اس کے مطابق دستاویزات جمع کروانا لازمی ہوگا ۔