اعلان برائے تعلیمی وظائف سال 2026-2027
مفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ ممبئی
درجہ پنجم سے لیکر اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے (کسی میڈیم کی تخصیص نہیں ہے)
تعلیمی سال
2026-2027
کے اسکالر شپ کا اعلان کرتاہے۔
واضح رہےکہ حسب سابق قانون (LLB) کے طلبہ و طالبات کے لئے “ایڈوکیٹ شہید شاہد اعظمی اسکالرشپ” کا مخصوص سلسلہ جاری رہے گا۔
تعاون کے طلبگار طلبہ و طالبات درج ذیل تاریخوں میں ویب سائٹ www.jumaharashtra.com سے فارم ڈائون لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ کی شام 5؍بجے تک دستی؍ ڈاک/کوریئر کے ذریعہ امام باڑہ کمپاؤنڈ ،امام باڑہ روڈ ،بالمقابل صابو صدیق ہاسپٹل ،نزد مغل مسجد ،ممبئی 400009 میں جمع کرائیں ۔
درجہ 5/سے 12/تک کے طلبہ و طالبات اسکالر شپ کا فارم ڈائون لوڈ کریں10/جون سے 20/جون 2026(شام 5/بجے تک) اور جمع کرائیں 30/جون 2026 (شام 5/بجے تک)
پوسٹ گریجویشن،ایل ایل بی اور میڈیکل کے طلبہ و طالبات کے فارم کے اجراء کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
شرائط:
الف :- صرف صوبہ مہاراشٹر کے ہی طلبہ وطالبات بلا تفریق مذہب و ملت وظیفہ(اسکالر شپ) کے مستحق ہوںگے۔
ب :- وہی فارم قابل غور ہوں گے جو ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کئے گئے ہوں ۔
ج :- مسلم امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ فارم میں یہ صراحت کرےکہ وہ زکوٰۃ کا مستحق ہے۔
(واضح رہے کہ غیرمسلم امیدوار کو زکوۃ فنڈ کے علاوہ سے امداد کی جاتی ہے)
د :۔ اسکالر شپ کے مستحق وہ طلبہ و طالبات ہوں گے جن کا سالانہ رزلٹ
درجہ 5/تا 8/ کم سے کم %80 یا اس کے مساوی ہو۔
درجہ 9/تا12/ کم سے کم %75 یا اس کے مساوی ہو۔
س :۔ ایک فیملی سے صرف ایک طالب علم درخواست دینے کا مجاز ہوگا۔
ص :۔منظور شدہ درخواست پراسکالر شپ کا چیک بنام اسکول؍ کالج دیا جائے گا۔
ط :- اسکالر شپ کے متعلق جملہ امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔
مطلوبہ دستاویز:
1۔درخواست بنام “ٹرسٹیان مفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ،ممبئی “
2۔رزلٹ کی کاپی 2025/2026
3۔فیس اسٹریکچر 2026/2027
4۔طالب علم کا آئی ڈی کارڈ
5۔آدھار کارڈ
6۔کالج الاٹمنٹ لیٹر(11/کے طلبہ کے لئے)
7۔میرٹ کی بنیاد پر داخلہ کا پروف
8۔آئی ڈی پروف (والدین میں سے کسی ایک کا )
9۔ایڈریس پروف (والدین میں سے کسی ایک کا )
10۔انکم سر ٹیفکیٹ
ابطہ کے لئے:9326264857