اعلان برائے تعلیمی وظائف سال 2026-2027
مفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ ممبئی
تحتِ سرپرستی:
مولانا سید ارشد مدنی (صدر جمعية علماء ہند)
مولانا حلیم اللہ قاسمی (صدر جمعية علماء مہاراشٹر)
اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کا ایک سنہری موقع!
درجہ پنجم (5th) سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے (کسی میڈیم کی تخصیص نہیں ہے) تعلیمی سال 2026-2027 کے اسکالر شپ کا اعلان کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حسبِ سابق قانون (LLB/LLM) کے طلبہ و طالبات کے لیے ”ایڈوکیٹ شہید شاہد اعظمی اسکالرشپ“ کا مخصوص سلسلہ جاری رہے گا۔
تعاون کے طلبگار طلبہ و طالبات درج ذیل تاریخوں میں ویب سائٹ www.jumaharashtra.com سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ کی شام 5:00 بجے تک دستی؍ ڈاک/کوریئر کے ذریعہ “امام باڑہ کمپاؤنڈ، امام باڑہ روڈ، بالمقابل صابو صدیق ہاسپٹل, نزد مغل مسجد، ممبئی 400009” میں جمع کرائیں۔
فارم ڈاؤن لوڈ اور جمع کرنے کی تاریخیں (توسیع شدہ)
درجہ 5 سے 12 تک کے طلبہ و طالبات:
فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ: 10 جون سے 25 جون 2026 (شام 5:00 بجے تک)
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 06 جولائی 2026 (شام 5:00 بجے تک)
قانون (LLB/LLM) کے طلبہ و طالبات:
فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ: 15 جون سے 15 جولائی 2026 (شام 5:00 بجے تک)
پوسٹ گریجویشن اور میڈیکل کے طلبہ و طالبات:
فارم کے اجراء کی تاریخوں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
شرائط (Eligibility Criteria)
الف: صرف صوبہ مہاراشٹر کے ہی طلبہ و طالبات بلا تفریق مذہب و ملت وظیفہ (اسکالر شپ) کے مستحق ہوں گے۔
ب: وہی فارم قابلِ غور ہوں گے جو ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کیے گئے ہوں۔
ج: مسلم امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ فارم میں یہ صراحت کرے کہ وہ زکوٰۃ کا مستحق ہے۔ (واضح رہے کہ غیر مسلم امیدوار کو زکوٰۃ فنڈ کے علاوہ سے امداد کی جاتی ہے)
د: اسکالر شپ کے مستحق وہ طلبہ و طالبات ہوں گے جن کا سالانہ رزلٹ:
– درجہ 5 تا 8: کم سے کم 80% یا اس کے مساوی ہو۔
– درجہ 9 تا 12: کم سے کم 75% یا اس کے مساوی ہو۔
س: ایک فیملی سے صرف ایک ہی طالب علم درخواست دینے کا مجاز ہوگا۔
ص: منظور شدہ درخواست پر اسکالر شپ کا چیک بنام اسکول؍ کالج دیا جائے گا۔
ط: اسکالر شپ کے متعلق جملہ امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔
مطلوبہ دستاویزات (Required Documents)
- ایک اضافی تحریری درخواست بنام ”ٹرسٹیان مفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ، ممبئی“ (تعلیمی امداد کے لیے)
- رزلٹ کی کاپی (2025/2026 فائنل امتحان کی مارک شیٹ)
- فیس اسٹرکچر (2026/2027)
- طالب علم کا آئی ڈی کارڈ (ID Card)
- آدھار کارڈ
- کالج الاٹمنٹ لیٹر (صرف 11ویں کے طلبہ کے لیے)
- میرٹ کی بنیاد پر داخلہ کا ثبوت (Proof of Merit Based Admission)
- والدین میں سے کسی ایک کا آئی ڈی پروف (پین کارڈ، ووٹر آئی ڈی، پاسپورٹ یا آدھار کارڈ)
- والدین میں سے کسی ایک کا ایڈریس پروف (بجلی کا بل جو 3 ماہ سے پرانا نہ ہو، لیو اینڈ لائسنس ایگریمنٹ، راشن کارڈ، یا ٹیلیفون بل)
- انکم سرٹیفکیٹ (لازمی)
رابطہ کے لیے:
+91 93262 64857